ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / تین خلیجی ممالک کا قطر کے ساتھ مشترکہ خاندانوں کی دیکھ بھال کا فیصلہ

تین خلیجی ممالک کا قطر کے ساتھ مشترکہ خاندانوں کی دیکھ بھال کا فیصلہ

Tue, 13 Jun 2017 16:59:33  SO Admin   S.O. News Service

دبئی11جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اتوار کی صبح جاری علاحدہ بیانات میں تینوں ممالک کے عوام اور قطری شہریوں پر مشتمل مشترکہ خاندانوں کی انسانی صورت حال کا خیال رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ایک سعودی ذمے دار نے اپنے بیان میں کہا مملکتِ سعودی عرب برادر قطری عوام کی خیر خواہ ہے۔ اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی اور قطری شہریوں پر مشتمل مشترکہ خاندانوں کی خصوصی دیکھ بھال سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات کا اطلاق کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ایک ٹیلی فون نمبر (00966112409111) مختص کیا ہے جس پر متعلقہ امور سے آگاہی کے بعد مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ادھر بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کی جانب سے جاری ایک شاہی فرمان میں بحرینی اور قطری شہریوں پر مشتمل مشترکہ خاندانوں کے انسانی حالات کا خیال رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں بحرینی وزارتداخلہ نے بھی ایک ٹیلی فون نمبر مختص کیا ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست کے سربراہ نے ہدایت کی ہے کہ اماراتی اور قطری شہریوں پر مشتمل مشترکہ خاندانوں کی انسانی صورت حال کا جائزہ لے کر ان کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ امارات کے سربراہ کی ہدایات پر عمل درامد کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ایک ٹیلی فون نمبر ( 9718002626+)مختص کیاہے جس کے ذریعے ان خاندانوں سے متعلق حالات کی جان کاری حاصل کی جائے گی اور اس کے بعد مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
 


Share: